کیچ اور پنجگور میں مواصلاتی ٹاور اور فورسز پر حملے

288

ضلع کیچ اور پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم افراد مسلح افراد نے مواصلاتی کمپنی کے ٹاور اور فورسز کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

پنجگور اور کیچ کے درمیانی علاقے سہاکی کے مقام پر قائم فورسز کے کیمپ کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب کیچ، ہیرونک میں یوفون کمپنی کے ٹاور کو نامعلوم مسلح افراد نی دھماکے سے تباہ کیا ہے جبکہ مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مشینری کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔