کیچ: اسنائپر حملے میں ایک پاکستانی فوجی ہلاک ہوا ہے۔ بی ایل ایف

186

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کل چار جون کو کیچ کے علاقے ہیرونک میں پاکستانی فوج پر حملہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے شام ساڑھے سات بجے ہیرونک میں پیگانک ندی کے ساتھ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی روٹ پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر اسنائپر سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔