کوہلو، خسرہ کی وبا سے بچہ جاں بحق

263

کوہلو کے مختلف علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران خسرہ وباءپھیلنے سے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران شاہیجہ آباد میں خسرہ کی وباء سے بچہ جاں بحق جبکہ شاہیجہ آباد، ماوند، کاہان، گرسنی سمیت مختلف علاقوں میں اب تک ایک درجن سے زائد مریض متاثر ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب صوبے میں صحت کے بہترین سہولیات کی فراہمی کے حکومتی دعوؤں کے برعکس کوہلو کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ادویات کے بحران سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

ذرائع کے مطابق واحد ڈی ایچ کیو میں سرنج، کینولہ، ڈرپ، سیرپ، اینٹی سنیک انجکشن سمیت دیگر بنیادی ادویات کا شدید بحران ہے جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔