کوئٹہ: منشیات کے خلاف بچوں کا احتجاج

112

ہفتے کے روز دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی میں مختلف سکولوں کے بچوں اور بچیوں نے سڑکوں پر مارچ کرتے ہوئے انسداد منشیات کیلئے خلاف نعرے بازی کی۔

اسکول کے طلباء اور طالبات نے کہاکہ کلی قمبرانی سمیت دیگر تمام علاقوں سے منشیات کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ آؤ مل کے اپنے اور اپنی آنے والی نسلوں کو منشیات سے بچائیں۔

انہوں نے منشیات کے خلاف محتلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مخلتف نعرے درج تھے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات ایک فرد نہیں پوری خاندان کو تباہ کرتا ہے۔ شہر کے گلی کوچوں میں منشیات سرعام فروخت ہورہی ہے اور حکومت و ادارے اس عمل میں برابر شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس زہر کو روک کر آنے والے نسلوں کو بچایا جائے۔