کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ کا وکیل قتل

469

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں ایئر پورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب فائرنگ سے سپریم کورٹ کا وکیل جاں بحق ہوگیا۔

قتل ہونے والے وکیل کی شناخت رزاق شر کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد وکیل کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی۔

سپریم کورٹ کے وکیل پر قاتلانہ حملے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرکے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے وکیل کا تعلق نصیر آباد سے ہے، واقع پر بلوچستان بار کونسل کا عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔