کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جاری

123

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ آج 5066 ویں روز جاری رہا۔

اس موقع پر حق دو تحریک کے سربراہ اور جماعت اسلامی صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمان، ڈاکٹر عطاء الرحمن ، نوید کلمتی اور دیگر نے آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

اس موقع پر ہدایت الرحمان نے کہا کہ ماما قدیر بلوچ کی قیادت میں یہ پرامن اور طویل احتجاج جاری ہے۔ لاپتہ افراد کے نام پر پیکج لئے گئے لیکن جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہم اس جدوجہد میں لواحقین کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کمیشن بنے لیکن کوئی تحقیقات نہیں ہوا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے ملنے والے لاشیں کس کے تھے ۔

اس موقع پر تنظیم کے وائس چیئرمین نے کہا کہ ہمارا یہ جدوجہد جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جاری رہے گا۔ بلوچستان میں یہ سلسلہ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے اور ہم بارہا کہ چکے ہیں کہ پاکستان کو لگام نہیں دیا گیا تو یہاں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔