کراچی: پاکستان رینجرز کے چوکی پر حملہ

702

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گذشتہ شب نامعلوم افراد نے پاکستان رینجرز کے چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دس بجے کے وقت نامعلوم افراد نے کراچی کے بلوچ اکثریتی علاقے لیاری میں قائم پاکستان رینجرز کے چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے دستی بم چوکی کے اندر جاکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ہے جس سے فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے۔

حملے کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔