کراچی میں رینجر پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

520

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کراچی میں پاکستانی رینجر پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے 28 جون کو رات دس بجے کراچی کے علاقے غریب شاہ میں قائم پاکستانی رینجر کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔ چوکی میں تین اہلکار موجود تھے۔

 ترجمان نے کہا کہ دستی بم چوکی کے اندر جا گرا جس سے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ دشمن فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔