ڈیرہ بگٹی: قافلے پر مسلح حملہ، ایک شخص ہلاک، چار زخمی

454

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد نے گاڑیوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

لیویز کے مطابق چیف آف کلپر جلال کلپر اور چیف آف موندرانی وڈیرہ محمد بخش موندرانی کے قافلے کو جن موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

تاہم حملہ آوروں کے بارے میں دیگر معلومات سامنے نہیں آسکی ہے۔