چمن ایف سی قلعے کے سامنے احتجاج، بچوں سمیت 42 افراد گرفتار

261

بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ایف سی نے 42 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد اپنے مطالبات کے حق میں ایف سی ہیڈکواٹر کے سامنے احتجاج کے پاداش میں گرفتار کیے گئے ہیں۔

نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی ممبر جاوید خان اچکزئی اور ضلعی رہنماں نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ گزشتہ روز چمن ایف سی قلعے کے سامنے اپنے حق کیلئے احتجاج کا گناہ سرزد ہونے پر 42 افراد کو گرفتار کرنا انتہائی افسوسناک اور غیر جمہوری عمل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حالانکہ 42 افراد میں صرف 6 افراد پر ایف آئی آر کاٹا گیا تھا لیکن 42 افراد کو گرفتار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 افراد میں جس کے خلاف ایف آئی آر کاٹا گیا تھا اس میں زیادہ تر 10 سال سے کم عمر بچے تھے اس اقدام سے عالمی قوانین کو مسخ کیا گیا ہے حالانکہ پاکستان کے آئین میں بھی ہیں۔