بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آج صبح سویرے نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
فورسز کے کیمپ کو پنجگور کے مرکزی بازار چتکان میں نشانہ بنایا گیا ہے، ذرائع کے مطابق حملے کے وقت فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کیا ہے۔