پنجگور: ایک شخض کی لاش برآمد

290

آج بروز اتوار بلوچستان کے علاقے پنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سراوان میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے اور اس کو پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

برآمد ہونے والے لاش کی شناخت شاہ میر ولد یاسین سکنہ کلیری پروم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے لاش کو خالی تالاب سے برآمد کیا گیا ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مذکورہ شخص نشے کا عادی شخص تھا تاہم مزید تحقیقات پولیس کر رہی ہے۔