پاکستان: موسلا دھار بارشیں، 28 شہری ہلاک

146

پاکستان کے صوبوں خیبر پختون خوا اور پنجاب میں شدید بارشوں کی وجہ سے کم از کم 28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خیبر پختون خوا اور پنجاب میں شدید بارشوں کی وجہ سے کم از کم 28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا کے علاقوں بنّوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور کڑک میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے عورتوں اور بچوں سمیت 25 افراد ہلاک اور 145 زخمی ہو گئے ہیں۔

مذکورہ علاقوں میں 70 کے قریب مکانات کو نقصان پہنچا ہے بعض مکانات کی چھتیں بیٹھ گئیں اور بعض کی دیواریں منہدم ہو گئی ہیں۔

صوبہ پنجاب کے اضلاع سرگودھا، گجرانوالہ، فیصل آباد اورخوشاب میں بھی طوفانی بارشیں ہوئی ہیں۔

خوشاب کے گاوں چن میں ایک دیوار کےملحقہ مکان پر گِرنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

گجرانوالہ میں بھی بارشوں کی وجہ سے حادثات کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں بجلی کی ترسیل بھی منقطع ہو گئی ہے۔

بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہائی الارم دے دیا گیا ہے اور امدادی کام جاری ہیں۔

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ہلاک ہونے والوں کے لئے تعزیتی پیغام جاری کیا اور قومی آفات انتظامیہ کو تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہیں۔