وزیر اعلیٰ کے کواڈینٹر کے خلاف کاروائی کی جائے۔ ٹرانسپورٹر

285

گوادر، کراچی ٹرک ٹرالرز اینڈ گڈز اونرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدرعبدالحمیدشاہین عمرانی، چیئرمین ظفرعلی رخشانی،جنرل سیکریٹری حاجی کریم کلیڈزئی،کورکمیٹی کے چیئرمین حاجی محمداسلم لہڑی،حاجی سیلم کلیڈزئی،میرعبدالغنی قلندرانی اور دیگر رہنماﺅں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اپنے کواڈینٹر ملک امان اﷲوحنان مہترزئی اور ان کے بیٹے سلام خان کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائے ان کی جانب سے بلوچوں کوکاروبار سے روکنے اور بھتہ طلب کرنا آئین اور قانون دونوں کی خلاف ورزی اورقابل سزاجرم ہے

انہوں نے کہاکہ چیف سیکریٹری ،آئی جی بلوچستان کی خاموشی قابل مذمت ہے ہم مطالبہ کرتے ہے کہ پولیس اور لیویز فورس قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اصل ملزمان کوگرفتارکریں۔

وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجوکے کواڈینٹرملک امان اﷲوحنان مہترزئی اوران کے بیٹے سلام خان کی کاروائی بلوچ پشتون فسادات کرانے کی سازش ہے۔ اگر ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو پھر بلوچ بیلٹ میں پشتونوں کوکاروبارکی اجازت نہیں دینگے اور ان کی گاڑیوں کو بھی بلوچ بیلٹ میں داخل نہیں ہونے دیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسا ممکن ہے کہ پشتون علاقوں میں بلوچوں سے بھتہ طلب کیا جائے نہ دینے پر گاڑیوں کو آگ لگاکر جلادیا جائے اور پشتون آزادانہ تو طور پر بلوچ بیلٹ میں کاروبار کرتے رہے ۔پشتون کو کسی صورت میں بھی بلوچ بیلٹ میں پاک ایران باڈرٹریڈ اورگ وادرپورٹ تک رسائی نہیں دینگے۔ایف ،آئی ،آر،میں ملزمان کے نام درج ہے چیف سیکریٹری،آئی جی پولیس فی الفورکاروائی عمل میں لائی بصورت دیگرتمام صورتحال کی ذمہ داری ان پرعائدہوگی۔