نصیر آباد: مسلح افراد کی فائرنگ، دو خواتین قتل، دو افراد زخمی

259

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے دو خواتین کو قتل جبکہ مزید دو افراد کو زخمی کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ تصیر آباد کے علاقے بابا کوٹ گھڑی رحمن میں پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ سے دو خواتین جانبحق جبکہ مزید دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر واقع کی تحقیقات شروع کر دی۔