ممنوعہ مواد برآمد،جاپان نے 4 چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا

101

ٹوکیو کسٹم نے ایک چھاپے کے دوران جہاز کے سات کنٹینرز میں موجود سات سو کلو گرا م ممنوعہ مواد قبضے میں لے لیا

جاپان نے چار چینی شہریوں کو ممنوعہ مواد کی اسمگلنگ کے شبے میں گرفتار کر لیا ۔

جاپانی سرکاری ایجنسی کیودو کے مطابق، ٹوکیو بندرگاہ پر لنگر انداز مال بردار بحری جہاز پر چھاپہ مارا گیا ۔

ٹوکیو کسٹم نے اس چھاپے کے دوران جہاز کے سات کنٹینرز میں موجود سات سو کلو گرا م ممنوعہ مواد قبضے میں لے لیا ۔

بعد ازاں حکام نے غیر قانونی اسمگلنگ کے شبے میں یوکوہاما اور کاواساکی سے چار چینی باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہےکہ یہ مواد متحدہ عرب امارات لے جایا جانا تھا۔