مسلم باغ : بھتہ نہ دینے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر نے گاڑی کو آگ لگا دی

364

مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے کواڈینیٹر ملک امان اللہ مھترزئی کے بیٹے سلام مھترزئی اور انکے مسلح افراد نے کرڑوں مالیت کے گاڑی کو جلا دیا۔

متاثرین کے مطابق آج صبح مسلم باغ کے مقام پر ایک ٹرک گاڑی کو راستے میں مشیر وزیراعلیٰ بلوچستان ملک امان اللہ مہترزئی کے بیٹے ملک سلام مہترزئی نے 302 کے اشتہاری ملزمان گن مین کے ہمراہ گاڑیوں سے بھتہ کامطالبہ کیا ۔

انکار کرنے پر ملک سلام مہترزئی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراایک ٹرک پرفائرنگ کرکے آگ لگا دی۔

انتظامیہ نے ملک امان اللہ مہترزئی کے بیٹے ملک سلام مہترزئی و دیگرساتھیوں پر ایف آئی آر درج کردی ہے۔