سی پیک کی تکمیل سے پاکستان تمام معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔ گورنر بلوچستان

101

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے آج ہفتہ کے روز گوادر پورٹ کا دورہ کیا۔

چیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) پسند خان بلیدی نے گورنر بلوچستان کو گوادر پورٹ سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع گورنر بلوچستان نے کہا کہ گوادر کا ابھرتا ہوا سورج پورے خطے میں طویل تاریک راتوں کے بعد ایک نئی روشن صبح کی نوید ہے۔

انہوں نے کہا کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تکمیل سے پاکستان بالخصوص بلوچستان تمام معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا. سی پیک جیسے میگا پراجیکٹ کا ایک اہم لنک بلوچستان ہے اور گوادر سی پیک کے تاج پر چمکتا ہوا نگینہ ہے۔

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ مسقبل قریب میں رونما ہونے والی اقتصادی تبدیلیوں کے پیش نظر ہمیں اپنی نئی نسل کو جدید تعلیم کے ساتھ جدید مہارتیں بھی سکھانے ہوں گے۔