سمیعہ قلندرانی کو سلام، خواتین آزادی کی جدوجہد کے تمام محاذوں پر اپنی موجودگی ثابت کر چکے ہیں۔ایڈوکیٹ رحیم بلوچ

660

بلوچ خواتین بلوچستان کی آزادی کی جدوجہد کے تمام محاذوں پر اپنی موجودگی ثابت کررہی ہیں۔ یہ کہنا ہے، بلوچ آزادی پسند رہنما رحیم ایڈووکیٹ بلوچ کا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا ہے کہ میری بیٹی سمیعہ قلندرانی کو سلام، شہید سمیعہ، شاری اور لمہ کریمہ کی قربانیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بلوچ خواتین بلوچستان کی آزادی کی جدوجہد کے تمام محاذوں پر اپنی موجودگی ثابت کر چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قربانیاں کسی ایک صنف، نسل اور قبیلے تک محدود نہیں ہیں۔