سمندری طوفان بائپر جوائے مکران کی طرف آسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات

337

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ خطرناک سمندری طوفان بائپر جوائے رخ تبدیل کر کے بلوچستانی ساحل کی جانب بڑھ سکتا ہے۔

حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے رخ تبدیل ہونے کے بعد شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، سمندری طوفان بائپر جوائے مکران کے ساحل کی طرف آ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی نظام میں مسلسل تبدیلی کے باعث سمندیر طوفان میں مزید شدت بھی آ سکتی ہے، ماہی گیر 12 جون سے سمندر میں نہ نکلیں جب تک سسٹم بحیرہ عرب سے گزر نہ جائے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ اونچی لہروں کی وجہ سے ساحلی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں اور سندھ اور مکران کے ساحلی علاقے میں 13 اور14 جون کو تیز ہوائیں اور بارش متوقع ہے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سندھ اور بلوچستان ساحلی علاقوں میں مقیم لوگوں کا تحفظ یقینی بنائیں، مسلسل طوفان کا مشاہدہ کر رہے ہیں، 6 بین الاقوامی ذرائع سے بھی سسٹم کی معلومات اکٹھی کی جارہی ہے۔