بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان میں پھنسے والے دوسرے کانکن کی لاش 51 دن بعد نکال لی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق 4 مئی کو بارش کے باعث سیلابی ریلہ کوئلے کی کان میں داخل ہونے کی وجہ سے دو کانکن کان کے اندر 900 فٹ کی گہرائی میں پھنس گئے تھے۔
مائنز انسپکٹر مقصود احمد نے کہا کہ ان دونوں کانکنوں کو ریسکیو کرنے کے لئے جدوجہد جاری تھی، ایک کانکن عبدالباقی کی لاش حادثے کے 43 روز بعد لاش برآمد کرکے کان نے نکالی گئی تھی۔
مائنز انسپکٹر نے بتایا کہ ایک مہینہ 20 دن سے جاری ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا دوسرے کانکن کی لاش 51 دن بعدکوئلہ کان سے نکالی گئی جو زیر زمین کچڑ میں دب گئی تھی۔