خضدار: دکان پر فائرنگ ایک شخص زخمی، واقعہ کے خلاف دھرنا

370

خضدار نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دکاندار کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے

واقعہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ بازار میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے دکان پر فائرنگ کرکے دکان پر بیٹھے شخص کو زخمی کردیا، واقعے کے خلاف دکان داروں اور تاجروں نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر پتھر رکھ کر دھرنا دے دیا ہے-

تاجروں کی احتجاج کے باعث کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے جبکہ دونوں جانب سے درجنوں مسافر اور مال گاڑیاں پھنس کر رہ گئے ہیں-

تاجروں کا کا کہنا ہے وڈھ میں حالات دن بدن بدتر ہوتے جارہے ہیں تاجروں کو عزت کی روٹی کمانے پر نشانہ بنایا جارہا اس سے قبل بھی مختلف اوقات میں بھتہ نا دینے سمیت دیگر واقعات میں وڈھ کے تاجروں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے-

مظاہرین کا کہنا تھا اس سے قبل واقعات پر ہم نے اسی طرح دھرنا دیا لیکن انتظامیہ ہمیشہ جھوٹی تسلی سے ہمارے احتجاج کو ختم کرکے انصاف دلانے کی یقین دھانی کراتے ہیں لیکن اگلے روز پھر ایک تاجر کو قتل کردیا جاتا ہے اب تو حالات یہ ہیں کہ تاجر وڈھ اور خضدار پولیس پر بھروسہ نہیں کررہا-

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور خضدار انتظامیہ واقعات پر جلد از جلد ایکشن لیتے ہوئے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں اور وڈھ کے تاجروں کو شہر چھوڑنے پر مجبور نا کیا جائے بصورت ہم اپنے احتجاج میں شدت لائینگے-