خاران کے دو رہائشی پنجگور سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

109

پنجگور کے مرکزی علاقے چتکان سے پاکستانی فورسز نے خاران کے رہائشی دو بھائیوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاران کے دیہاتی علاقہ پینڈوکزئی سے تعلق رکھنے والے دو بھائی الیاس ڈیگارزئی اور حافظ کریم ڈیگارزئی ولد حاجی نورا کو پنجگور چتکان سے پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کردیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں بھائی پنجگور چتکان میں رہائش پذیر تھے اور پیشے کے لحاظ سے تاجر تھے۔ جس میں الیاس ایک ہوٹل جبکہ حافظ کریم ایک پرچوں کا دکان چلارہا تھا۔

دونوں بھائیوں کو پاکستانی فورسز نے 30 مئی کو پنجگور چتکان سے جبری لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

ان کے اہل خانہ ان کی گمشدگی پر فکرمند ہیں جبکہ انہوں نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں بھائیوں کی بازیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔