خاران تھانے پر بم حملہ، اہلکار زخمی

241

بلوچستان کے ضلع خاران میں اتوار کی شب نامعلوم افراد نے پولیس تھانہ پر دستی بم سے حملہ کیا-

ذرائع کے مطابق خاران پولیس تھانے پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے –

دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر راستوں کی ناکہ بندی اور سخت چیکنگ شروع کر دی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے خاران اور گردونواح میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم آزادی پسند مسلح تنظیموں نے قبول کیے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری ابتک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔