حب و ڈیرہ مراد جمالی میں دھماکے

393
فائل فوٹو: سبی پولیس تھانہ دھماکہ

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی اور ڈیرہ مراد جمالی میں دو مخلتف دھماکے ہوئے ہیں۔

ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کی موبائل پر بم حملہ کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق نامعلوم افراد ڈیرہ مراد جمالی میں مرکزی شاہراہ دوست ہوٹل کے مقام پر ایس پی صدر پولیس کے اسکواڈ کی موبائل پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

دریں اثنا بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں ساکران پولیس تھانہ پر دستی بم حملہ کیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں تاہم حکام نے نقصانات کی تصدیق نہیں کی ہے۔