جبری گمشدگیوں کے خلاف جنیوا تک پیدل لانگ مارچ کرینگے- ماما قدیر بلوچ

534

ماما قدیر بلوچ کا بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کے خلاف جنیوا تک لانگ مارچ کا اعلان

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں طویل جبری گمشدگیوں کے خلاف اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جبری گمشدگی کے شکار لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹر تک طویل لانگ مارچ کرینگے-

ماما قدیر بلوچ نے کہا ہے یہ طویل لانگ مارچ بلوچستان سے یورپی ملک سوئزرلینڈ تک منعقد کی جائیگی جہاں جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کرینگے-

ماما قدیر بلوچ کا مزید کہنا تھا وہ گذشتہ پندرہ سالوں سے بھوک ہڑتالی کیمپ لگاکر پرامن احتجاج کررہے ہیں تاہم اس تمام دؤرانیہ میں نہ حکومت اور نہ ہی پاکستانی اداروں نے انکی بات سنی اسلئے اب اپنی فریاد لیکر عالمی اداروں کے پاس جارہے ہیں تاکہ بلوچستان میں جاری ظلم کو روکا جاسکے-

انہوں نے کہا وہ ایران، ترکی کے ذریعے یورپ میں پیدل داخل ہونگے اور جنیوا پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائینگے اس دؤران جبری گمشدگی کے شکار لاپتہ افراد کے لواحقین بھی انکے ہمراہ ہونگے-

ماما قدیر بلوچ نے مزید کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں عالمی اداروں سے رابطے میں ہے اور ہم لاپتہ افراد کے لواحقین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس عمل میں شامل ہوکر انکے اس احتجاج میں ساتھ دیں-