تربت: بجلی کی کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

170

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ہے۔

واقعہ تربت سنگانی سر مقام پر پیش آیا ہے، جہاں فوت ہونے والے شخص کی شناخت ہشام ولد سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص سنگانی سر کا رہائشی ہے جو غلام نبی پیٹرول پمپ کے قریب بجلی کا کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے انتقال کرگئے۔

ان کی میت ضروری کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی گئی ضابطہ کاروائی کے بعد نعش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔