ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 1 بلوچ نوجوان جانبحق ، ایک زخمی جبکہ ایک لاپتہ

646

نوجوانوں کی شناخت الہی رحیم بخش اور نواب نوہانی کے نام سے ہوئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق جانبحق ہونے والا نوجوان الٰہی مغربی بلوچستان کے علاقے باہو ریمدان اور جبکہ زخمی ہونے والا نواب نوہانی گوہرگ کا رہائشی ہے۔

جبکہ ان کے ایک ساتھی عارف کو ایرانی فورسز گرفتار کرکے اپنا ساتھ لے گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ایران کے زیر انتظام بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں اکثر نوجوان تیل کے کاروبار سے منسلک ہیں اور انہیں اکثر و بیشتر ان دونوں ممالک کی فورسز کی طرف سے تشدد اور جان لیوا حملوں کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔