بلوچ جہدکار میران عرف شہداد کی ناگہانی وفات پر غمزدہ ہوں – استاد واحد کمبر

650

بلوچ قومی رہنما استاد واحد کمبر بلوچ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں میران عرف شہداد کی ناگہانی وفات پر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک قابل قدر ساتھی تھے ، ان کی موت کی خبر سے دل غمزدہ ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ میران جدوجہد آزادی کا ایک ایسا ساتھی تھا کہ جن کی جدائی تحریک کے لیے بڑا المیہ ہے. قومی جدوجہد سے آخری وقت تک اسکی نظریاتی وابستگی اور پختگی نے دشمن کو ہلا کے رکھ دیا تھا ۔ ہمیں ایسے دوستوں پر ناز و فخر ہے۔

بلوچ قومی رہنما نے کہا کہ میں اپنے نظریاتی ساتھی کو سرخ سلام پیش کرتا ہوں اور اس غم کے عالم میں اس کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

گومازی تمپ کے رہائشی میران جو 12 سال سے زائد عرصے سے “بلوچستان کی آزادی کی تحریک” سے وابستہ تھے گذشتہ شب بیماری کے باعث انتقال کرگئے۔