بلوچی زبان کے مصنف سکی ساوڑ تربت سے لاپتہ

375

بلوچی زبان کے شاعر سخی بخش عرف سکی ساوڑ تربت سے لاپتہ ہوگئے۔

سخی بخش بلوچ کا تعلق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال گریشہ سریج سے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل گھر سے نکلنے کے بعد وہ لاپتہ ہوئے جنکا تاحال کوئی پتہ نہیں۔

واضح رہے کہ وہ بلوچی زبان میں لوگوں کو پڑھایا کرتے ہیں، کثیر تعداد میں ایسے طلباء ہیں جنہوں نے بلوچی “سیاھگ راست نبیسگ” سکی ساوڑ سے سیکھ چکے ہیں۔

سخی بخش کی اہلخانہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے سکی ساوڑ کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پولیس کو دی ہے۔

انہوں نے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا کہ سکی ساوڑ کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔