کوئٹہ:بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا 700 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیاگیا ۔ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایاگیا۔
بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 200 ارب روپے سے زائد ارب جبکہ غیرترقیاتی مد میں 500 ارب روپے مختص کیے گئے۔بجٹ خسارہ 150
ارب روپے ہے ۔بجٹ میں تعلیم ، صحت ، زراعت اور امن ومان کے شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔
ے مختلف محکموں میں پانچ ہزار سے زائد نئی اسامیاں کا اعلان بھی ہوا۔ تعلیم کے لیے 90 ارب روپے ، صحت 60 ارب، امن وامان 53، انڈومنٹ فنڈ کے لیے ایک ارب روپے اور صحت کارڈ کے لیے 5 اعشاریہ 8 ارب روپے مختص کیے گئے۔بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن وفاق کی طرز پر اضافے ہوا۔