عید کے روز جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائی جائیگی- ماما قدیر بلوچ
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے آج جمعہ کے روز ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے عید کا دن وہ دن ہے جب تمام عالم اسلام خوشی مناتے ہیں ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں لیکن وہیں دوسری طرف بلوچ قوم گذشتہ کئی سالوں سے عید منانے سے قاصر ہے-
ماما قدیر بلوچ نے کہا جہاں مسلمان ایک طرف خوشیاں منائینگے وہیں دوسری طرف ایک نام نہاد اسلامی ریاست اور مسلمانوں کے ہاتھوں بلوچ اپنے پیاروں کی جبری گمشدگی و مسخ شدہ لاشوں کے خلاف سراپا احتجاج ہونگے-
ماما قدیر بلوچ نے مزید کہا ہے انکی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کی ہمراہ عید کے روز بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کے خلاف کوئٹہ میں ایک احتجاجی ریلی نکالے گی-
ماما قدیر بلوچ نے کوئٹہ میں موجود تمام سیاسی و انسانی حقوق کے کارکنان سمیت شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس روز احتجاج میں شامل ہوکر لاپتہ افراد کی آواز بنیں-
خِال رہے عید کے روز کراچی میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی رہنماء سمی دین بلوچ کی رہنمائی میں ان کے والد کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی و مظاہرے کا انقعاد ہوگا جبکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی نے اس احتجاج کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔