بساک کونسل سیشن، شیبر بلوچ چیئرمین منتخب

253

بساک کے تیسرے کونسل سیشن کا دوسرا روز اختتام پزیر، شبیر بلوچ چئیرمین اور اظہر بلوچ سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی تیسری مرکزی کونسل سیشن زیر صدارت مرکزی چئیرپرسن ڈاکٹر صبیحہ بلوچ 18,17,16 جون کو بیادِ نمیران صباء دشتیاری اور بنام محمد علی تالپور و صورت خان مری کوئٹہ میں جاری ہے۔ آج 17جون کونسل سیشن کے دوسرے روز کا اجلاس اختتام پزیر ہوا۔

دیوان کے دو روزہ اجلاس میں مختلف ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے میں الیکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی کمیٹی کے نئے اراکین کا چناؤ عمل میں لایا گیا۔ نومنتخب کابینہ میں شبیر بلوچ بلامقابلہ چئیرمین اور اظہر بلوچ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔

تنظیم کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ کل بروز اتوار دن 11 بجے بولان میڈیکل کالج کوئٹہ میں حلف برداری تقریب منعقد کی جائے گی۔