آواران کا رہائشی شخص مغربی بلوچستان میں قتل

603

مغربی بلوچستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے آواران کا رہائشی جانبحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مغربی بلوچستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے آواران کے رہائشی نواز رند نامی شخص کو قتل کر دیا، جبکہ واقع کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق قاتل مذکورہ شخص کے موٹر سائیکل اور دیگر سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے مغربی بلوچستان میں یہ دوسرا واقعہ کہ مغربی بلوچستان میں مشرقی بلوچستان کے رہائشی افراد قتل ہوئے ہیں۔

اس سے قبل مغربی بلوچستان کے علاقے پیشن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مشرقی بلوچستان تمپ کے رہائشی ڈاکٹر شاکر مراد کو قتل کیا تھا۔