آواران: فورسز کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

312

بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی پیرا ملٹری فورس (ایف سی) نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ہے۔

قتل ہونے والے شخص کی شناخت سمیر سکنہ کورک جھاو کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جانبحق ہونے والا شخص پولیس ملازم تھا جبکہ فائرنگ کا واقعہ گذشتہ روز اس وقت پیش آیا ہے جبکہ مذکورہ شخص موٹر سائیکل پر تحصیل جھاو سے آواران جارہا تھا۔

تاہم اس حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔