آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ آسٹریلیا نے جیت لیا

128

انڈیا کو شکست دے کر آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی۔

لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں آسٹریلیا نے انڈیا کو 209 رنز سے ہرایا۔

میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 469 رنز بنائے لیکن بھارت اپنی پہلی اننگز میں 296 رنز بناسکی۔

آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 270 رنز 8 کھلاڑیوں پر ڈکلیئر کرتے ہوئے بھارت کو 444 رنز کا ہدف دیا۔

بھارتی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں محتاط آغاز کیا اور کھیل کے چوتھے روز تک 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

پانچویں روز آسٹریلوی بولرز کے سامنے انڈین بلے بازوں کی ایک نہ چلی اور پوری ٹیم 234 رنز ڈھیر ہوگئی