کراچی سماجی کارکن جبران ناصر اغواء

293

سماجی کارکن و وکیل جبران ناصر کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا-

جبران ناصر کو آج شام نامعلوم سفید ویگو میں سوار مسلح افراد نے کراچی سے اغواء کرنے بعد اپنے ہمراہ لے گئے واقعہ کی تصدیق صحافی اسد طور نے کرلی ہے-

جبران ناصر کی اہلیہ منشاء پاشا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انکے شوہر کو نامعلوم افراد نے اس وقت اغواء کرلیا جب وہ دونوں کراچی میں اپنے گھر واپس آرہے تھے-

جبران ناصر کے اہلیہ کے مطابق سفید ویگو گاڑی میں سوار پندرہ کے قریب اسلحہ برادر افراد نے انکی گاڑی کو روکا اور انکے شوہر کو اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے-

انکے مطابق اغواء کاروں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے- ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جبران ناصر کو فوری طور پر رہا کیا جائے-