پسنی: پاکستانی فوج کی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ بی ایل ایف

475

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے گذشتہ شب دو بجے ضلع گوادر میں پسنی کے علاقے شادی کور کراس میں کوسٹل ہائی وے پر کبڑی کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی کیمپ کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ  سرمچاروں کی جانب سے راکٹ، اے ون گولے اور خودکار بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں دشمن فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک اس طرح کے حملے جاری رہیں گے۔