مشکے میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

206

مشکے کے علاقے گجر بازار میں پیر کی صبح فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ماسٹر منظور احمد کے نام سے ہوئی ہے جو کچ مشکے کا رہائشی ہے۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔