لورلائی: بچی سے جنسی زیادتی کا ملزم گرفتار

308

زیادتی کے بعد فرار ملزم کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے-

بلوچستان کے علاقے لورالائی میں پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے آدھے گھنٹے کے اندر بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کر نے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے-

گذشتہ روز لورالائی کے علاقے خان صدیقی گلی لورالائی میں شوکت ولد آغا جان نامی ملزم نے 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا-

واقعہ کے خلاف بچی کے لواحقین نے پولیس تھانہ لورلائی میں ایف آئی آر جمع کرائی جس کے بعد پولیس نے اب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے-