اورماڑہ: سمندر سے دو افراد کی لاشیں برآمد

510

بلوچستان کے ساحلی علاقہ اورماڑہ پدی زر کے مقام پر بحیرہ عرب سے آنے والی مشکوک بکس سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ نامعلوم لاشیں کافی عرصہ پرانی ہیں جو قابلِ شناخت نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاشیں جس بکس سے برآمد ہوئی ہیں اس پہ سرخ رنگ سے Help لکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بکس سے نامعلوم لاشوں کے ساتھ ایک ایرانی اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔

جبکہ انتظامیہ نے لاشوں کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔