یکم مئی: بلوچستان سمیت دنیا بھر میں آج محنت کشوں کا دن منایا جا رہا ہے

179

دنیا بھر میں یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد امریکا کے شہر شکاگو کے محنتکشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے انسانی تاریخ میں اس دن کو محنت و عظمت اور جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن کے طور پرمنانا جاتا ہے

یورپ اور امریکہ میں جب سرمایہ دارانہ نظام نے سر اٹھایا تو اس کا سارا نزلہ محنت کش مزدوروں پر گرا، مزدوروں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کیا جانے لگا اور ان سے کام کے اوقات بھی طے نہ کیے گئے،کبھی ان سے بارہ گھنٹے تو کبھی چودہ اور اٹھارہ گھنٹےملوں اور فیکٹریوں میں کام لیا جانے لگا۔

شکاگو میں مزدوروں پر جب ظلم کے پہاڑ ٹوٹے تو ان میں اپنے حقوق کو حاصل کرنے کی جدوجہد پیدا ہوئی اور انھوں نے اس ظالمانہنظام سے بچنے کے لیے تحریک شروع کر دی اور 1886ء میں شکاگو میں سرمایہ دار طبقے کے خلاف امریکا کے محنت کشوں نےمکمل طور پر ہڑتال کردی

یکم مئی کو شروع ہونے والا یہ ہڑتال تین دن جاری رہا اور تین مئی کو اس سلسلے میں شکاگو میں منعقد مزدوروں کے احتجاجیجلسے پر پولیس نے دھاوا بول دیا جس میں چار مزدور جانبحق ہوئے جب واقعہ کے خلاف محنت کش احتجاجی مظاہرے کے لیے جمعہوئے تو پولیس نے ایک بار پھر مظاہرہ روکنے کے لیے محنت کشوں پر تشدد کیا اسی دوران ایک بم دھماکے میں ایک پولیس افسر ہلاکہوا تو پولیس نے مظاہرین پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں متعدد مزدور ہلاک ہوئے اور درجنوں کی تعداد میں مظاہرینزخمی ہوئے

تین مئی پولیس فائرنگ میں ہلاک محنت کشوں سے یکجہتی کے لیے شکاگو میں پر امن ریلیاں شروع ہو گئیں اور دیکھتے ہی دیکھتےپورا امریکہ ان ریلیوں کی لپیٹ میں آ گیا۔

ریلیوں اور احتجاج میں شامل ہر شہری کا ایک ہی تقاضا تھا کہ مزدوروں کے اوقات طے کیے جائیں اور ان کی مزدوری میں اضافہبھی کیا جائے اور ایک تاریخ مقرر کی جائے کہ جب مزدور کو مزدوری دی جائے اور یہاں سے مزدور انقلاب اور یونینز کا آغاز ہوا پھرنومبر 1887ء کو ایک مزدور رہنما کو پھانسی کی سزا بھی سنائی گئی جس کے بعد یہ تحریک دنیا بھر میں مقبول ہوگئی

1889ء میں ریمنڈ لیون کی تجویز پر 1890ء میں پہلی مرتبہ یکم مئی کو مزدوروں کے نام سے یاد کیا جانے لگا۔

تاہم دوسری جانب محنت کشوں کے لیے منائے جانے والے دن بھی مزدور اس دن کی اہمیت سے بے خبر اپنے بچوں کی روٹی کے لیےکام میں جتا ہوا ہے۔

 لیبر ڈے پر گوگل کا ڈوڈل بھی بدل گیا جبکہ دنیا بھر میں آج عام تعطیل ہے۔