بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے اطلاعات ہیں کہ صوبائی وزیر نور محمد دمڑ کے گھر سے لاپتہ 12 سالہ بچے کو پولیس نے بازیاب کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ کے رہائشی نے درخواست دائر کی تھی ان کا بارہ سال کا بھائی گل محمد ولد عبدالمالک ڈیڑھ ماہ قبل ناراض ہوکر گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا تب سے لے کر وہ لاپتہ ہیں۔
پولیس کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی لاپتہ بچے کو صوبائی وزیر کے بنگلے میں قید کرکے رکھا گیا ہے۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ بچے کو بازیاب کرکے دو افراد کو تحویل میں لے لیا۔