گوادر: نایاب وہیل مچھلی سمندر میں مردہ پائی گئی

1194

بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں گہرے سمندر میں دیو ہیکل وہیل مردہ پائی گئی۔

بلوچستان کے علاقے باندری، جیوانی کے قریب آج صبح تقریباً 42 فٹ لمبی مردہ نیلی وہیل تیرتی ہوئی پائی گئی۔

نیلی وہیل کا شمار قوی الجثہ نایاب آبی مخلوق میں ہوتا ہے۔

ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے عملے نے سمندر میں وہیل کی پیمائش کی۔

مردہ نیلی وہیل کے ڈی این اے کے تجزیے کے لیے نمونے جمع کیے۔