گوادر میں پیٹرولنگ ٹیم پر حملہ قابل مذمت ہے۔ فشریز ایمپلائز ایسوسی ایشن

351

بلوچستان فشریز ایمپلائز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر جلیل احمد رند، مرکزی جنرل سیکرٹری صمد نے گزشتہ رات پیٹرولنگ ٹیم پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت ہوئے کہا کے کہ گوادر کی سمندری حدود میں ٹرالروں کی موجودگی کی اطلاع کے فوراََ بعد محکمہ فشریز کی گشی ٹیم انسپکٹر قمبر نثار کی سربراہی میں گشت پر نکلے، صبح سمندر میں موجود 6 ناٹیکل میل کے اندر ٹرالر کو غیر قانونی ٹرالرلنگ کرنے پر انکا تعاقب کیا اور مذکورہ ٹرالر کو قابو کرلیا۔

انکے مطابق اسی دوران انکے دوسرے ساتھی ٹرالرز والوں نے فشریز گشی ٹیم کو گھیر لیا اور ان پر حملہ کیا۔ کافی دیر تک ان سے لڑائی جاری رہی جس سے فشریز گن بوٹ کو نقصان بھی پہنچا اور فشریز عملہ زخمی بھی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ محکمہ فشریز کی پیٹرولنگ ٹیم بہت کم وسائل کے باجود کئی سال سے ماہیگیروں کے تحفظ کیلئے محکمے کے جوان جان ہتھیلی پر رکھ کر دن رات کارروائیاں کرتے ہیں۔ لہٰذا ہم سیکریٹری فشریز اور ڈی جی فشریز سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ محکمہ فشریز کو فورس کا درجہ دینے کے بعد متعلقہ اداروں سے منظوری لیکر جلد نوٹیفکیشن جاری کروائیں اور پیٹرولنگ ٹیم کو بندوق، ہیلمٹ اور تمام ضروری سامان مہیا کیا جائے۔ اسطرح کے حالات میں بے سروسامانی میں پیٹرولنگ ٹیم کوگشت کیلئے بیجھنا انکو موت کے منہ میں دھکیلنا ہے۔