گوادر سے کراچی جانے والی ٹینکر پر بم حملہ

393

بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر سے اطلاعات ہیں کہ گذشتہ روز نامعلوم افراد نے گوادر سے کراچی گیس لیجانے والی ٹینکر کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ٹینکر کو ساحلی علاقے میں ماھکول کے مقام نشانہ بنایا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے حملے میں ٹینکر سمیت ایک پل کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔