کیچ: پاکستانی وزیر اعظم کا متوقع دورہ، ڈرون طیاروں و ہیلی کاپٹروں کی پروازیں

603

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کل گولڈ سمتھ لائن پر ملاقات کرینگے۔

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف بجلی کے منصوبے سے متعلق تقریب میں شرکت کے لیے کل بلوچستان کے ضلع کیچ کا دورہ کریں گے۔ گوادر کے لیے پاور منصوبے سے متعلق تقریب میں وفاقی وزرا اور صوبائی حکومت کے حکام شریک ہوں گے۔ وزیراعظم بلوچستان کے سرحدی علاقے مند بھی جائیں گے۔

تربت سے آمد اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی دورہ کے مناسبت سے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کیچ کے پہاڑی سلسلے مزن بندن سمیت دیگر علاقوں میں ڈرون طیاروں کے علاوہ ہیلی کاپٹروں کی گشت جاری ہے جبکہ فورسز کی بھاری نفری کی نقل حرکت دیکھی گئی۔