بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو رسد پہنچانے والے گاڑیوں کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شام کو بلیدہ کے علاقے گلی میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو رسد پہنچانے والے گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے میں گاڑیوں کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حملہ آوروں نے گاڑیوں کے لوکل ڈرائیوروں کو بعد ازاں چھوڑ دیا ہے۔
خیال رہے کہ اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں۔
گذشتہ دنوں بلیدہ میں فورسز کو رسد پہنچانے والوں کو بھی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔
مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔
اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے بھی واضح کرچکے ہیں مقامی افراد قابض فوج کو کسی طرح کی رسد پہنچانے سے گریز کریں وگرنہ اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ داری وہ خود ہونگے۔
تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔