کیچ: مسلح حملے میں دو افراد ہلاک ایک زخمی

328

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد کے حملے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

واقعہ کیچ کے نواحی علاقے زامران کے مقام پر پیش آیا ہے، جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت راوف ولد جمعہ سکنہ میناز بلیدہ اور عارف ولد عبدالقادر سکنہ زامران کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے جسکی شناخت رحمانی ولد حبیب کے نام سے ہوئی ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔