کیچ: مسلح افراد کی فائرنگ، فورسز اہلکار ہلاک

408

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ کیچ کے علاقے ڈنک کے مقام پر پیش آیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب مذکورہ اہلکار ڈی بلوچ کے مقام پر قائم فورسز کے کیمپ سے نکل کر تربت شہر کی جانب جارہا تھا۔

حملے کے بعد مسلح موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔